i پاکستان

راولپنڈی، بہنوئی کی زیادتی کے بعد حاملہ ہونے والی 21 سالہ یتیم لڑکی کے قتل میں پیشرفت ،مزید ایک ملزم گرفتارتازترین

February 04, 2025

راولپنڈی تھانہ جاتلی کے علاقے نتھہ چھتر میں 21 سالہ یتیم لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش دفنانے کے معاملے میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے اور پولیس نے ایک مزید ملزم کو گرفتار کرلیا ۔رپورٹ کے مطابق وجاہت نامی ملزم مذکورہ گھر جہاں لڑکی رہاہش پذیر تھی، وہاں گاڑی کھڑی کرنے کے لیے آیا، جایا کرتا تھا، ملزم کو عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔مقتولہ کا بہنوئی ،اسکی ماں اور ہمشیرہ سمیت پڑوسی پہلے ہی گرفتار اور چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے پاس ہیں۔گرفتار کیے گیے تیسرے مرد ملزم وجاہت کا ریمانڈ حاصل کرکے پولیس تینوں مرد ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک سائنس ایجنسی لے جائے گی، مقتولہ کے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے پوسٹمارٹم کے بعد ہی فرانزک سائنس ایجنسی میں پہنچا دئیے گئے تھے۔ دونوں خواتین سمیت چاروں ملزمان سے تفتیش جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزمان سے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے والا ڈنڈا ،اور بوتل یا برتن جس میں زہریلی گولیاں ملا کر پلائیں گیں برآمد کرنا ہے۔تفتیشی پولیس آفیسرکا کہنا ہے کہ موبائل فونز بھی برآمد کرکے ان مین موجود پیغامات و تصاویر اگر ہیں تو انکا بھی فرانزک کرایا جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے راولپنڈی میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک واقعہ سامنے آیا تھا جہاں بہن کے گھر مقیم 21 سالہ یتیم کنواری لڑکی کو بہنوئی اور ایک دوسرا شخص مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، اہل خانہ بھی تشدد سے پیچھے نہ رہے حاملہ ہونے کا پتہ چلا تو مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھلا کر موٹ کے گھاٹ اتار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی