راولپنڈی کے علاقے فوجی کالونی میں 13 سالہ لڑکے کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ، لڑکے کی لاش مکان کی تیسری منز ل کی چھت پر پڑی ملی ہے جسے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کے گردن اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد اور گہرے زخموں کے نشان ہیں، پیرو دھائی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا لڑکے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی