i پاکستان

راولپنڈی، 13 سالہ خالہ زاد سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارتازترین

March 13, 2025

گوجرخان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی 13 سالہ خالہ زاد سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم بلال نے میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس کروایا جا رہا ہے۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، بچوں اورخواتین کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی