i پاکستان

پشاور، ریلوے پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی، کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد،ملزم گرفتارتازترین

February 04, 2025

پشاور میں ریلوے پولیس نے ٹرین کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی، 3 کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق پشاور کینٹ اسٹیشن پر شک کی بنیاد پر ایک مسافر کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے3کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ملزم ٹرین کے ذریعے منشیات پشاور سے دوسرے شہر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریلوے پولیس پشاور کینٹ اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی