i پاکستان

پنجاب پولیس کے اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائدتازترین

September 12, 2024

آئی جی پنجاب پولیس کی جانب سے پنجاب پولیس کے اہلکاروں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔تفصیل کے مطابق وزیر اعلی ہائوس کی ہدایات پر پنجاب پولیس پر ٹک ٹاک ، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی جبکہ پولیس یونیفارم میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیوز اپ لوڈ نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ یونیفارم میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہی ہے جس پر اب پابندی ہوگی جبکہ پنجاب پولیس کے افسران اور خواتین اہلکاروں کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی آئے روز وائرل ہو رہی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی