i پاکستان

پنجاب میں آن لائن ایپ سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے اجازت نامہ لازمی قرارتازترین

February 20, 2025

پنجاب میں آن لائن ایپ سے چلنے والی گاڑیوں کو صوبائی ٹرانسپورٹ سے اجازت نامہ لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔آن لائن کیب سروسز کو ریگولیٹ کرنے کے لیے تجاویز پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، بل کے تحت گاڑیوں اور ڈرائیورز کو لائسنس دینے کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔اسمبلی میں پیش کردہ بل کو صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیمی ایکٹ 2024 کا نام دیا گیا جس کے مطابق گاڑی مالک یا ڈرائیور کو رجسٹریشن، فٹنس سرٹیفکیٹ اور لائسنس پیش کرنا ہو گا۔آن لائن چلنے والی گاڑیوں کا اجازت نامہ ایک سال کے لیے ہو گا اور اسے ہر سال تجدید کرانا ہو گا، ایپلی کیشنز کو ڈرائیورز اور گاڑیوں کی معلومات حکومت کو فراہم کرنا ہوں گی۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے لیے ایپس کو شکایات حل کرنے کا نظام بنانا ہو گا جبکہ اگر کوئی ڈرائیور قواعد توڑتا ہے تو اس پر 2 ہزار روپے تک جرمانہ ہو گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی