i پاکستان

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا،مراسلہ جاریتازترین

October 02, 2025

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو ٹک ٹاک کے استعمال سے روک دیا۔ تمام سرکاری ملازمین اب سوشل میڈیا پر اپنے بیانات بھی اپ لوڈ نہیں کر سکتے۔ پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو فیس بک ،یو ٹیوب کے استعمال سے روکا ہے۔ دوسری طرف سرکاری ملازمین اب میڈیا سے اپنی خبریں بھی شیئر نہیں کریں گے۔ اس ضمن میں پنجاب حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی