پنجاب حکومت نے اہم ثقافتی اور تہذیبی مرکز ہڑپہ کے آثارقدیمہ کی بحالی کا فیصلہ کرلیا،بحالی منصوبے پر ایک ارب 42 کروڑ 98 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت ہڑپہ میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے سیاحوں کیلئے رہائش گاہیں بھی بنائی جائیں گی،پنجاب کا محکمہ آثار قدیمہ جون 2028 تک ہڑپہ کی مرمت و بحالی کا کام کرے گا،منصوبے کے تحت ہڑپہ کے آثار قدیمہ دیکھنے کیلئیواچ ٹاور بھی بنایا جائے گا۔ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے وادی سندھ کی تہذیب کے بارے میں آگاہی دی جائے گی، ایک ماڈل ویلج کا قیام بھی صوبے کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی