i پاکستان

پختونخوا' رستم میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد قتلتازترین

March 10, 2025

خیبر پختونخوا کے علاقے رستم میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد قتل کردیے گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رستم کے علاقے تاجہ بانڈہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے۔ پولیس تھانہ رستم نے قتل کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی