i پاکستان

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا الائنس اچھا چل رہا ہے،حکومت 5 سال پورے کرے گی، عظمی کاردارتازترین

March 03, 2025

رہنما مسلم لیگ ن عظمی کاردار نے دعوی کیا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا الائنس اچھا چل رہا ہے اور حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی اب نہیں رہی یہ شرانگیز ٹولہ بن گیا ہے، پی ٹی آئی کو آئین وقانون کا علم نہیں، کے پی میں امن و امان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔عظمی کاردا ر کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کی توجہ وفاق پر حملہ آور ہونے پر ہے جب کہ پی ٹی آئی نے طالبان کو کے پی میں سیٹل کرکے پارٹی کی ممبرشپ دی لیکن اب دہشت گردی کے پی حکومت کے کنٹرول میں نہیں۔عظمی کاردار کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور شام میں اپنے حلقے ڈی آئی خان میں نہیں نکل سکتے، علی امین گنڈاپور اپنے ہی علاقے میں یرغمال ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی