i پاکستان

پی ٹی آئی رہنماشاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیعتازترین

October 06, 2025

جناح ہاوس حملہ اور عسکری ٹاور جلائوگھیرائو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع ہوگئی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز عدالت میں پیش کئے گئے،شاہ محمود قریشی نے جناح ہاوس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ کیسز میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پر عبوری ضمانت پر وکلا سے دلائل طلب کر لئے۔ شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتیں گرفتاری کے باعث خارج ہو گئی تھیں جولاہور ہائیکورٹ کے حکم پر بحال ہوئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی