پی ٹی آئی کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں کے اقدام کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا،درخواست میں آئی جی پنجاب،سی سی پی اولاہوراوردیگرکوفریق بنایاگیاہے۔درخواست انصاف لائرزفارم کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق اے خان نے دائر کی، درخواست میں آئی جی پنجاب،سی سی پی اولاہوراوردیگرکوفریق بنایاگیاہے،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ پرامن جلسہ اور احتجاج کرنا آئین کے تحت ہرشہری کابنیادی حق ہے،8فروری کے جلسے سے قبل کارکنوں کی فہرستیں مرتب کرلی گئیں ہیں۔کارکنوں کی گرفتاریاں اورہراساں کرنے کاخدشہ ہے،استدعا ہے کہ عدالت گرفتاراورہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی