آٹھ فروری کو صوابی جلسے میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے فضا میں غباروں کے ذریعے جھنڈے چھوڑے گئے جو اڑ کر سرحد پار مقبوضہ کشمیر میں پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر بھارتی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہیں ۔ایک ویڈیو بھارتی نژاد دانشور اشوک سوین نے اپنے سوشل میڈیا ایکس اکائونٹ پر شئیر کی جس میں دکھایا گیا کہ بھارتی پولیس درخت پر پھنسے پی ٹی آئی کے جھنڈے اور غبارے اتارنے کے لیے وہاں موجود ہے۔اشوک سوین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کا جھنڈا کشمیر کے ہندوستان میں لہرا رہا ہے۔یہی ویڈیو پی ٹی آئی کے حامی اور ایکس صارف کی جانب سے بھی پوسٹ کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے پرچم جو کل فضا میں غباروں کے زریعے چھوڑے گئے تھے، پنجاب پولیس تو ان کو نا پکڑ سکی لیکن بھارتی پولیس نے پی ٹی آئی جھنڈوں کو گرفتار کر لیا ہے۔پی ٹی آئی کے جھنڈے غباروں سمیت گجرات پہنچنے سے بھارتی پولیس اور میڈیا پر بھی ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی