i پاکستان

پی ٹی آئی کے کیسز سے کوئی لینا دینا نہیں، میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، فیصل چوہدریتازترین

March 27, 2025

پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ میراپی ٹی آئی کے کیسز سے کوئی لینا دینا نہیں، میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اتنے اہم نہیں کہ ان کے خلاف بات کروں ۔ میرے پیٹھ پیچھے الزامات لگائے گئے یہ ثابت کرنا ہوں گے۔اس مسئلے کے سوا کچھ بات کرنا چاہتے ہیں تو تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے 3 بار بات کرائی ہے۔میرا جو کام تھا میں نے وہ مکمل کیا تھا، میرے لیے تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی ہیں، جن کے باہر آنے تک سیاست بھی نہیں ہوگی۔جو فیصلہ لیا گیا یہ تو بانی پی ٹی آئی سے بھی ڈسکس نہیں کیا گیا، جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروں گا تو سب کو پتا چل جائے گا۔میرے ذمے جو کام لگائے گئے میں وہ پورے کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی سے عید کے بعد ملاقات ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی