i پاکستان

پی ٹی آئی آئی کے اردگرد جو سیاسی جماعتیں وہ ان کے ساتھ نہیں بیٹھیں گی،اختیارولی خانتازترین

February 14, 2025

ترجمان وزیراعظم اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت کو بالکل بھی کوئی تشویش ہے نہ ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کے اردگرد جو سیاسی جماعتیں وہ ان کے ساتھ نہیں بیٹھیں گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہم 2014سے یہ شرارتیں دیکھ رہے ہیں کہ آج امپائرکی انگلی اٹھے گی، چارحلقے کھول دو۔ 35 پنکچر، یہ کردیں گے وہ کردیں گے اورکھودا پہاڑاورنکلا چوہا ہوتاہے۔انھوں نے کہا کہ یہ شوشے کیلئے چارسال کا جووقت رہتا ہے اس میں پارٹیوں کو بھی چلانا ہے، مصروف رکھنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرتے رہیں گے۔ ہم نے ان لوگوں سے پاکستان کو ریسکیو کیا ہے۔اختیارولی خان نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوئی توآوازیں لگیں کہ پاکستان ٹوٹ رہا ہے اورعمران خان خود کہتا تھا کہ اس ملک کے اب تین ٹکڑے ہوں گے، یہ صومالیہ بنے گا، دیوالیہ بنے گا، یہ سری لنکا بن جائے گا میں نہیں تو پاکستان بھی نہیں اور آئی ایم ایف کو لیٹربازی کی جارہی تھیں، مسلم لیگ ن، شہبازشریف اور میاں نواز شریف کی قیادت میں ساری دنیا نے پاکستان کو بچا لیا۔ترجمان وزیراعظم نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو عمران خان سے نالاں بھی ہو چکی ہے اور حکومت کو سپورٹ بھی کریں گے، گزشتہ روز جو سروے آیا وہ سارا اینٹی عمران خان آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی