پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل بھی عبور کر لیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پی ایس ایکس 100 انڈیکس کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس 854 پوائنٹس اضافے سے 163111 پوائنٹس پر دیکھا گیا جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی سب سے اونچی سطح ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 912 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا ۔یاد رہے کہ 26 ستمبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت دن رہا تھا اور 100 انڈیکس 2976 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 62 ہزار 257 پر بند ہوا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی