i پاکستان

پانی بحران میں شدت ، ربیع سیزن میں پانی کی قلت 51 فیصد تک پہنچ گئیتازترین

March 21, 2025

ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا جس کے سبب خریف اور ربیع سیزن میں پانی کی قلت 51 فیصد تک پہنچ گئی۔خریف سیزن میں پانی کی دستیابی کے تخمینوں اور صوبوں کے درمیان اس پانی کی تقسیم کے لیے ارسا کی تکنیکی اور مشاورتی کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرلیے گئے ہیں۔ ارسا ذرائع کے مطابق اس وقت جاری ربیع سیزن میں پانی کی قلت 51 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر ہے۔ڈیڈ لیول پر جانے کے بعد پانی کی صورتحال معمولی بہتر ہونے لگی ہے، صوبوں کو پانی ان کی ضرورت سے آدھا فراہم کیا جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی