i پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن 12جون کو منایا جائے گاتازترین

June 04, 2024

پاکستان سمیت دنیا بھر میںچائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن 12جون کو منایا جائے گا جس کا مقصد نوعمر بچوں کو مشقت کی اذیتوں سے نجات دلا کر انہیں سکولوں کا راستہ دکھانا اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے مدد مہیا کرنا ہے۔ٹچائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں بچوں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی انجمنوں،سکولوں،کالجوں،نوجوانوں کی تنظیموں،میڈیا،خواتین کی تنظیموں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،مذاکرے،واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین چائلڈ لیبر سے پیدا شدہ صورتحال کے متعلق لیکچر دیں گے۔بچوں کی مشقت کے خلاف عالمی دن کی بنیاد انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن نی2002میں رکھی تھی۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں بچے گھریلو حالات سے مجبور ہو کر مشقت کررہے ہیں چائلڈ لیبر کا شکار ان بچوں اور بچیوں کی عمریں 5سے 15برس کے درمیان ہے ان میں بہت سے بچے غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جہاں سے انہیں تعلیم اور مناسب خوارک کی سہولتیں حاصل نہیں ہوتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی