پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی خوراک میں دالوں کی اہمیت کا عالمی دن10فروری کو منایا جائے گااس دن منانے کا مقصد انسانوں کی خوراک میں گوشت اور سبزیوں کے ساتھ ساتھ چنے،مسور،خشک پھلیوں سمیت دیگر دالوں کے فوائد اور اس کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا اور عوام کو یہ شعور دینا بھی ہے کہ دالیں غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول دوستی کا حق بھی ادا کرتی ہیں کیونکہ ان کو اگنے کیلئے کھادوں کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 2019ء سے ہر سال10فروری کو دنیا بھر میں دالوں کی اہمیت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دالوں میں پروٹین کی موجودگی کی وجہ سے یہ گوشت کا بہترین نعم البدل ہیں۔پاکستان بھر میں عام دستیاب ہونے والی دالوں میںمونگ،چنا،مسور،ماش اور لوبیا وغیرہ شامل ہیں،دال چاول پاکستان بھر کی کثیر آبادی کی پسندیدہ خوراک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی