i پاکستان

گٹر کا ڈھکن چوری ، خریدنے اور بیچنے والوں کو قید کی سزا ہوگی، مریم نوازتازترین

February 04, 2026

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔جاری بیان کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں قانون لارہے ہیں کہ گٹر کا ڈھکن چوری کرنے، خریدنے اور بیچنے والوں کو ایک سے 10 سال قید ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر گٹر میں گِر کر کسی کی جان گئی تو لاکھوں روپے کا جرمانہ بھی ہوگا ۔واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور میں بھاٹی گیٹ پر داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں ایک خاتون اپنی 10 ماہ کی بچی کے ساتھ گر گئی تھی، جن کی لاشوں کو کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی