بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے کہا ہے کہ پمز کے ڈاکٹر نے عمران خان کے بروقت علاج نہ کروائے جانے پر آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بشری بی بی جیل میں کمزور ہوگئی ہیں، 3 ماہ بعد فیملی ممبر کی بشری بی بی سے ملاقات ہوئی ہے، میری بھانجی اور بھابھی کی ان سے ملاقات ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی نے سب کیلئے پیغام بھیجا ہے، وہ عمران خان کیلئے بہت پریشان تھیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولیات نہیں دی جا رہیں، بانی پی ٹی آئی نے بشری بی بی کو 2 ہفتے پہلے آنکھ کے بارے میں بتایا، اور بار بار کہا کہ میرا علاج کروایا جائے۔
مریم ریاض وٹو نے کہا کہ پہلے جونیئر اور پھر پمز کے ڈاکٹر نے چیک کیا تھا، جیل کا عملہ تو ہسپتال لے جانے سے روک رہا تھا، پمز کے ڈاکٹرز کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال لے جایا گیا، وفاقی وزرا اس حوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ بانی نے خود کہا تھا پمز لے کر جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری فیملی بھی ہر منگل کو ملاقات کیلئے جاتی ہے، ہماری فیملی نے کبھی کوئی سیاسی بات نہیں کی، بشری بی بی نے کوئی سیاسی بات نہیں کی، انہوں نے صرف بانی کی صحت سے متعلق پیغام بھیجے ہیں، بشری بی بی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور ڈاکٹرز سے ملاقات کروائی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی