i پاکستان

پاکستان میں پہلی بار 21 فٹ لمبے مگرمچھوں کی فارمنگ کا آغازتازترین

February 03, 2025

سندھ کے گرم ترین شہر جیکب آباد میں مگر مچھوں کی افزائش نسل کیلئے باقاعدہ فارمنگ کا کام شروع کردیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی زمیندار نے چمڑے کی صنعت اور سیاحت کے فروغ کیلیے مگر مچھ پال لئے۔جیکب آباد کے نواحی گائوں میں بھنبھور فارم ہائوس میں متعدد مگر مچھوں کو افزائش نسل کیلئے رکھا گیا ہے۔اس گائوں کے ایک زمیندار نے یہاں نہ صرف مگر مچھ پالنے کا آغاز کیا بلکہ اس کے کاروبار کو ایک بڑی صنعت بنانے کے خواب بھی دیکھ رہا ہے۔اپنی فطرت کے مطابق تالابوں میں خوش رہنے والے یہ مگر مچھ یہاں دندناتے پھرتے ہیں اور یہاں کے ماحول کا حصہ بن چکے ہیں۔مگرمچھوں کو پالنے والے مقامی زمیندار کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ مگر مچھ چمڑے کی انڈسٹری اور سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زمیندار نے بتایا کہ مگر مچھ 5 سال میں جوان ہوتا ہے، اس کا سائز 21 فٹ تک ہوتا ہے، اور ایک ٹن گوشت فراہم کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کی کھال بہت ساری خصوصیات کی حامل ہوتی ہے اس سے بہت قیمتی اشیا تیار کی جاتی ہیں۔ میں ان کی افزائش پر بھرپور توجہ سے رہا ہوں تاکہ اس فارم کو بین القوامی میعار کے مطابق چلایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی ابتدا میں دس مگرمچھ منگوائے ہیں، جب یہ انڈے دینا شروع ہوں گے تو بہت جلد ان کی تعداد سینکڑوں تک پہنچ جائے گی۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوا تو مستقبل میں یہ فارم ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی