i پاکستان

پاکستان میں گزشتہ پانچ سال میں طلاق کی شرح میں 35 فیصداضافہ دیکھا ریکارڈتازترین

November 01, 2024

پاکستان میں طلاق کی شرح میں ناقابل ِیقین حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ پانچ سال میں طلاق کی شرح 35فیصد بڑھی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 4لاکھ 99ہزارریکارڈکی گئی، گزشتہ 5 سالوں میں طلاق کی شرح میں 35 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کہ خلع وطلاق خاندانی نظام کی کمزورظاہرکرتا ہے،بڑے ثالثی بنیں تو یہ شرح بہت حد تک کم ہوسکی۔اسلام آباد میں تنازعات کے حل کی مصالحتی کونسل بھی اپنا کردارادا کررہی ہے ،سپریم کورٹ کی وکیل شیریں کے مطابق کونسل ابتک 40 فیصد گھرٹوٹنے سے بچ گئے۔معاشرے میں خاندانی نظام بنیادی اکائی ہے ، میاں بیوی بھی تحمل اورمعاملہ فہمی سے رشتوں میں پڑنے والی دراڑوں کو ختم کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی