i پاکستان

سانحہ گل پلازہ،ٹیکنیکل ٹیم آخری بار اندر جائیگی اسکے بعد عمارت سیل کردینگے، جاوید نبی کھوسوتازترین

January 26, 2026

ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے کہا ہے کہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن تقریبا مکمل ہوچکا ، آخری مرتبہ ٹیکنیکل ٹیم آخری بار اندر جائے گی اس کے بعد عمارت سیل کردی جائے گی، اب بھی کسی کا پیارا لاپتا ہے تو رابطہ کرسکتا ہے۔ڈی سی کے مطابق 79 لاپتا افراد میں سے 13 کے ورثا نے اب تک ڈی این اے سیمپل نہیں دئیے، 30 لاشوں کا ڈیٹا حکومت کو بھیجاجا چکا تاکہ ورثا کو ادائیگی کی جاسکے۔دوسری جانب ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ غفلت اور لاپرواہی کے تمام پہلو سامنے لائے جائیں گے ، تحقیقات کی جارہی ہیں کہ آگ لگنے کے بعد بھی دروازے کیوں نہیں کھولے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی