خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی )کی بدولت پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کرادیا گیا، جو ملک میں ڈیجیٹل ترقی، تعلیم اور تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔گوگل اے آئی پلس پلان کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے جدید ٹولز تک آسان رسائی فراہم کرنا اور نوجوانوں کی تخلیقی و پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔گوگل نے بتایا کہ اس پلان میں Gemini 2.5 Pro، Veo 3 Fast ویڈیو ماڈل، اور Gemini انٹیگریشن جیسی جدید سہولیات شامل ہیں۔ صارفین کو 200 جی بی اسٹوریج اور دیگر خصوصیات فراہم کی جائیں گی، جو ایک ہی پلان کے تحت پانچ افراد کے ساتھ شیئر کی جا سکتی ہیں۔حکومت پاکستان نے مصنوعی ذہانت کے فروغ، ڈیجیٹل تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔پاکستان اور گوگل کی شراکت سے تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کی جانب اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں ٹیکنالوجی، تعلیم اور تخلیقی شعبوں میں ترقی کے نئے دروازے کھلنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی