i پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج' ملا جلا رجحان، 62 پوائنٹس کا اضافہ'انٹر بینک میں ڈالر8پیسے مہنگا ہوگیاتازترین

February 18, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔شیئر مارکیٹ کا 100 انڈیکس 62 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 11ہزار 805 پر آ گیا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 12ہزار 156 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 11ہزار 743 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں منگل کو کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہو کر 279 روپے 35 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 27 پیسے کا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی