i پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان رہاتازترین

February 08, 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی رہی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ بھر میں 100 انڈیکس میں3932 پوائنٹس کی کمی ہوئی، کاروباری ہفتے میں انڈیکس 114,255 پوائنٹس سے کم ہوکر 110,322 پر بند ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارکیٹ ایک ہفتے میں 4 نفسیاتی حد گنوا بیٹھی، ہفتے وار کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 620 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1لاکھ 9ہزار 405 پوائنٹس رہی۔رپورٹ کے مطابق 4 روزہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائیزیش میں 403 ارب روپے کمی ہوئی، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائیزیشن ایک ہفتے میں کم ہو کر13649ارب روپے رہ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہفتہ کے دوران 58.21 فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں، بازار حصص میں 511 کمپنیوں کے حصص کی قیمت بڑھ گئی 1031 میں کمی ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی