i پاکستان

پاکستان اپنی اصولی اور غیر جانبدار خارجہ پالیسی پر کاربند ہے، ایاز صادقتازترین

March 01, 2025

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کہ پاکستان اپنی اصولی اور غیر جانبدار خارجہ پالیسی پر کاربند ہے،عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پرامن حل میں کردار ادا کرے،عالمی امن و استحکام کے لئے یوکرین تنازعہ کا جلد پرامن حل نکلناچاہئیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہنگری کے دورہ کے دوران صدر تماس سلیوک سے ملاقات میں کیا ۔سپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے انتخابات میں ہنگری کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس حمایت کو ہنگری کی جانب سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے غیر جانبدار اور متوازن ہونے کا اعتراف قرار دیا۔انہوں نے عالمی پارلیمانی برادری کی ذمہ داری پر زور دیا کہ وہ کشمیری اور فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے پرامن حل میں کردار ادا کرے، دونوں رہنماں نے یوکرین جنگ کے بعد یورپ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے عالمی امن و استحکام کے لئے یوکرین جنگ کے جلد پرامن حل کی خواہش کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے ہنگری کی جانب سے پاکستانی طلبا کے لئے سالانہ 500 سکالرشپس کی فراہمی کے اقدام کی تعریف کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی