i پاکستان

پاکپتن، ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا دیہاتی 6 ماہ بعد کچے سے بازیابتازترین

February 10, 2025

پاکپتن پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے نوجوان دیہاتی کو چھ ماہ بعد کچے کے علاقے سے بازیاب کرا لیا ۔ ملک میں کچے کے ڈاکوئوں کی جانب سے لڑکی کی آواز میں بات کرکے دھوکا دینے اور شادی کا جھانسہ دے کر سادہ لوح افراد کو بلانے اور اغوا کرنے کے آئے دن واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ ایسا ہی واقعہ چھ ماہ قبل پاک پتن میں بھی پیش آیا۔تاہم پاک پتن پولیس نے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے دیہاتی اسلم مراد کو کچے کے علاقے سے بازیاب کرا لیا۔رپورٹ کے مطابق ڈاکوئوں نے مغوی کو رہا کرنے کے لیے ایک کروڑ روپے کے تاوان کا مطالبہ کیا تھا اور تاوان کی عدم ادائیگی پر اسلم پر شدید تشدد اور زنجیروں سے باندھ کر بھی رکھا گیا۔ڈاکووں نے مغوی نوجوان کے اہلخانہ پر دباو ڈالنے کے لیے اس پر تشدد اور زنجیروں میں جکڑی ہوئی ویڈیو بھی اسلم کے اہلخانہ کو بھیجی تھی۔متاثرہ خاندان نے مذکورہ ویڈیو پولیس کے حوالے کر دی جس کے بعد ڈی پی او پاک پتن جاوید اقبال چدھڑ نے ایس ایچ او ملک ہانس افضل جتوئی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد اسلم مراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی