i پاکستان

پاک فوج کی جانب سے خیبرپختونخواہ کی قبائلی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمیتازترین

January 31, 2025

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے خیبرپختونخواہ کی قبائلی عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کی گئی۔اس سلسلہ میں خیبر کی وادی تیراہ میں تیراہ ملیشیا نے دو روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔فری میڈیکل کیمپ میں 2300 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں، ان مریضوں میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔دو روزہ فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹروں اور نرسنگ سٹاف نے مریضوں کا مفت میڈیکل چیک اپ، لیباریٹری ٹیسٹ اور ای سی جی کیا جبکہ کئی مریضوں کو قریبی اسپتالوں میں مزید علاج کے لئے بھجوا دیا۔اس موقع پر بچوں میں مفت سٹیشنری بھی تقسیم کی گئی تاکہ مستحق بچے بآسانی تعلیم حاصل کر سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی