i پاکستان

وزیراعظم رمضان پیکیج کے شفاف نفاذ اور موثر مانیٹرنگ کیلئے خصوصی کنٹرول روم قائمتازترین

March 07, 2025

وزیراعظم رمضان پیکیج کے شفاف نفاذ اور موثر مانیٹرنگ کے لیے نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن میں خصوصی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا۔وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے این ٹی سی کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور رمضان پیکیج کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام کو کنٹرول روم میں رمضان پیکیج کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے تیار کردہ پورٹل کے کام کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ کو اجلاس میں رمضان پیکیج کے تحت فراہم کی جانے والی سبسڈی، مانیٹرنگ میکنزم اور عوامی شکایات کے ازالے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔رمضان پیکیج کے تحت قائم کردہ کال سینٹر کی کارکردگی اسکرین پر مانیٹرنگ کے ذریعے دکھائی گئی، عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے ہدایت دی کہ رمضان پیکیج کی مانیٹرنگ کے لیے تیار کردہ پورٹل کو مزید مثر اور صارف دوست بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی