وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کے لئے خود بلائیں گے ۔ ایک انٹرویو میں طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کے 95 فیصد مطالبات مان لئے تھے مگر وہ آخر میں کچھ ایسے مطالبات بھی لے آئے جو بالکل نئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان مطالبات کی منظوری کیلئے آزادکشمیر اسمبلی سے آئینی ترمیم کی ضرورت ہوگی۔ڈاکٹر طارق فضل نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف وطن واپس آکر عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر کو ملاقات کیلئے خود بلائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق میں شکست سے بھارت کا مسئلہ کشمیر سے متعلق بیانیہ زمین بوس ہوگیا، پوری دنیا نے مان لیا کہ مسئلہ کشمیر ریجنل یا دوطرفہ نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے اور انشا اللہ یہ اب حل ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی