وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نئیکابینہ ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائوس میں کابینہ کے نئے اور پرانے ارکان کو ناشتے پر مدعو کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف سے نئے کابینہ ارکان نے ملاقات کی اور وزیر اعظم شہباز شریف کا بھرپور اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے حلف اٹھانے پر نئے کابینہ ارکان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کو عوامی خدمت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی