وزیراعلی پنجاب مریم نواز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کیلئے جاتی امرا سے روانہ ہوئیں، اس موقع پر مسلم لیگ(ن ) کے صدر نواز شریف نے انہیں گلے لگا کر اور ڈھیروں دعائیں دے کر روانہ کیا۔ نوازشریف نے مریم نواز سمیت پورے وفد کی خیریت اور عمرہ قبول ہونے کی دعا کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی