وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے بیان پر سندھ بار کونسل کی کال پر صوبے میں وکلا نے ہڑتال کی ،اس موقع پر وکلانے عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے جس پر سائلین کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ سندھ بارکونسل کی جانب سے صوبہ سندھ کے خلاف تضحیک آمیز ریمارکس پر معافی کا مطالبہ ع کیا گیا ہے۔رحیم راجپوت وائس چیئرمین اور محمد سعید عباسی،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سندھ بار کونسل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ بار کونسل واضح طور پر مطالبہ کرتی ہے کہ مریم نواز اپنے بیانات کو فوری واپس لیں اور غیر ضروری اور قابل اعتراض تبصروں پر معافی مانگیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی