وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے صدر پریڈی تھانے پر کریکر دھماکے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں پریڈی تھانے پر نامعلوم ملزمان کریکر حملہ کرکے فرار ہوگئے، واقعہ میں 3 پولیس اہلکار زخمی اور ایک ہائی روف گاڑی کو نقصان پہنچا تھا۔وزیر داخلہ سندھ ضیالنجار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دھماکے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، اس واقعے کے بعد ایس ایس پی جنوبی سے رابطہ کیا اور کہا کہ کریکر دھماکے کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہاکہ ایسے حملے ناقابل برداشت ہیں، سیکیورٹی کو مربوط بنایا جائے، اس واقعے میں زخمی ہونیوالے پولیس کو بہترین طبی سہولیات کی فراہم کی جائے۔وزیرداخلہ سندھ نے شہر میں سیکیورٹی کو موثر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، دوسری جانب پولیس حکام نے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا کہ واقعیکی تمام پہلوں سے جانچ کی جارہی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہے اور تینوں زخمی اہلکاروں کی حالت تسلی بخش ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی