سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کے خلاف وکلا کے احتجاج کے اعلان کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ وکلا کے احتجاج کے اعلان پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ۔ اس موقع پر شہراقتدار اور سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔جناح انڈر پاس کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا تاہم سپریم کورٹ جانے کیلئے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہا ، جس کے باعث ٹریفک جام سے مارگلہ روڈ پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی