وادی نیلم کے گیسٹ ہائوس میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے نوبیاہتا جوڑے کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق وادی نیلم کے گیسٹ ہائوس میں دم گھٹنے سے جاں بحق نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں کراچی کراچی پہنچائی گئیں جہاں جعفر طیار ملیر میں نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد دونوں کو سپردخاک کیا گیا۔یاد رہے کراچی سے ہنی مون پر جانے والا جوڑا آٹھ مقام کے گیسٹ ہاس میں میں دم گھٹنے سے انتقال کرگیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کمرے میں سلنڈر کی وجہ سے گیس بھرگئی تھی، جاں بحق سید طحہ مکینیکل انجینئر اور اہلیہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔دونوں رواں ماہ شادی کے بعد گیارہ فروری کوکراچی سے ٹرین کے ذریعے اسلام آبادپہنچے تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ رجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث انہوں نے خود کو گرم رکھنے کے لیے گیس ہیٹر چلایا اور کمرے کی تمام کھڑکیاں اور دورازے بند کردیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی