i پاکستان

واہ کینٹ، پولیس کارروائی میں مطلوب افغان شہری تین ساتھیوں سمیت ہلاک،ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارتازترین

October 08, 2025

تھانہ صدر واہ کینٹ کے علاقے میں پولیس اور انتہائی خطرناک ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب افغان دہشت گرد آدم خان اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، پشاور اور راولپنڈی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے شدید فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے تینوں ملزمان کی شناخت افغان دہشت گرد آدم خان، مجاہد افغانی اور محمد خان کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ نور رحمت نامی ایک ملزم زخمی ہوا جسے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کے مطابق، ہلاک دہشت گرد آدم خان درجنوں سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا اور اس نے پاکستانی شہریت کے جعلی دستاویزات بھی بنا رکھے تھے۔واقعے کے بعد سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے شواہد اکٹھے کئے گئے اور علاقے میں پولیس نے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے دلیرانہ کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور فورسز پر حملہ کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس عوام کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی