i پاکستان

نوشہرو فیروز اور کامونکی میں آتشزدگی کے واقعات، لاکھوں روپے کا نقصان، کوئی جانی نقصان نہیں ہواتازترین

March 17, 2025

نوشہرو فیروز میں پیٹرول پمپ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی سے پیٹرول پمپ، شادی ہال، 3 گھر اور 4 دکانیں جل کر خاکسترہو گئیں۔ دوسری طرف کامونکی میں فوم کی فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔تفصیل کے مطابق سندھ کے شہر نوشہرو فیروزکے علاقے میں واقع ایک پیٹرول پمپ پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے فوری طور پر بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔آتشزدگی کے نتیجے میں پیٹرول پمپ، ایک شادی ہال، تین گھروں اور چار دکانوں کو شدید نقصان پہنچا، اور وہ تمام جائیداد جل کر خاکستر ہوگئی۔خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ دوسری جانب کامونکی میں فوم کی ایک فیکٹری میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ نے فیکٹری کے اندر لاکھوں روپے مالیت کا سامان جلا دیا۔آگ لگنے کے باعث فیکٹری کو بڑا مالی نقصان پہنچا۔ فیکٹری میں کام کرنے والے افراد کو بروقت نکال لیا گیا، اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔انتظامیہ نے ان آتشزدگیوں کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی