ٹنڈوالہ یار میں ماں نے اپنے نومولود بچے کا گلا گھونٹ کر لاش گٹر میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق ڈی این اے رپورٹ مثبت آنے پر والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہیکہ تفتیش کے دوران ملزمہ نے انکشاف کہ اس نے اپنے ہاتھوں سے اپنے بچے کا گلا دبا کر قتل کیا۔ ملزمہ کے مطابق شادی سے پہلے اس کے اپنے شوہرسے ناجائز تعلقات تھے اور دونوں کی شادی ڈیڑھ ماہ قبل ہوئی تھی۔ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ بچے کے بارے میں کسی کو علم نہ ہو اس لیے اسے ماں نے گلا گھونٹ کر قتل کیا۔ دریں اثنا کراچی میں سپر ہائی وے جمالی گوٹھ میں 10سال کے بچے کی پھندا لگی لاش بر آمد ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے بچے کو گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے اور پولیس سرجن کا کا کہنا ہیکہ بچے سے زیادتی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی