i پاکستان

نیپرا آئی پی پیز ٹیرف میں کمی کی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کیلئے مقررتازترین

March 18, 2025

آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔ 7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف پر نظرِ ثانی کے لیے مشترکہ درخواستیں دائر کیں۔یہ درخواستیں 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی ہیں۔نیپرا میں سماعت کے دوران روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی اور ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی