i پاکستان

نئے سیکٹر کی تکمیل میں تاخیر ہر گز نہیں کی جائے گی، چیئرمین سی ڈی اےتازترین

February 13, 2025

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ نئے سیکٹر کی تکمیل میں تاخیر ہر گز نہیں کی جائے گی۔ پہلی مرتبہ سی چودہ کے الاٹیز کو آخری قسط کی ادائیگی سے پہلے قبضہ دے دیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پہلی مرتبہ لاسٹ انسٹالمنٹ سے پہلے پوزیشن ریڈی رکھیں گے، واجبات ادا کرکے الاٹیز خود آئیں یا نمائندہ بھیجیں اورقبضہ لے لیں۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ تمام پیشرفت کی ڈرون فوٹیج بنے گی، مکمل آن لائن اپ ڈیٹس ہوں گی، سرینا انڈر پاس پراجیکٹ میں نقص کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی