i پاکستان

نائب وزیراعظم کی ای اینڈ لائف کو ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کی دعوتتازترین

February 11, 2025

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹراسحاق ڈار نے دبئی میں ای اینڈ لائف اور ای اینڈ انٹرنیشنل کمپنی کو پاکستان میں ٹیلی کام شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق نائب وزیر اعظم استحاق ڈار کی دبئی میں ای اینڈ کو ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی۔کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، خلیفہ الشمسی سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات میں نائب وزیراعظم نے پاکستان کی سازگار پالیسیوں کو اجاگر کرتے ہوئے ای اینڈ کو ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے کہا حکومت سرمایہ کاری کیلئے محفوظ اور سرمایہ کاری دوست ماحول فراہم کرتی ہے ۔ای اینڈ لائف کے سی ای او خلیفہ الشمسی نے پاکستان کی جانب سے کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔چیف آپریشنز آفیسر ای اینڈ انٹرنیشنل خالد حجازی اور پاکستانی حکام بھی ملاقات میں موجود تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی