i پاکستان

ن لیگ،پیپلزپارٹی مذاکرات میں پیشرفت،گورنر پنجاب کی پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانیتازترین

March 27, 2025

مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان جاری مذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب سلیم حیدر کی پرانی گاڑی کا مسئلہ حل ہو گیا، ن لیگ نے گورنر پنجاب کی پرانی گاڑی تبدیل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کے مطابق پی پی نے گورنر پنجاب کی گاڑی پرانی ہونے کا شکوہ کیا تھا، تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے گورنر پنجاب کی دیگر شکایات بھی جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے بیشتر تحفظات جلد دور ہونا شروع ہوں گے، گورنر پنجاب کے انتخابی ضلع سے متعلقہ شکایات دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ نے گورنر پنجاب کے آبائی حلقہ میں مداخلت نہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پنجاب حکومت اٹک میں ترقیاتی کاموں کیلئے خصوصی فنڈز جاری کرے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی