i پاکستان

مظفر گڑھ، پیکا ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج، ملزم گرفتارتازترین

February 03, 2025

متنازع پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز (پیکا ) ترمیمی بل 2025 کے تحت پہلا مقدمہ مظفر گڑھ میں درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ا دارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ اور مظفر گڑھ پولیس نے کارروائی کی۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر توہین مذہب کی جھوٹی افواہ پھیلائی اور شہری کی ساکھ خراب کرنے کیلئے پوسٹ شیئر کی۔پیکا ترمیمی بل 2025 میں سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈریگولیٹری اتھارٹی کے حوالے سے بتایا گیا ہے جس کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوگا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی دفتر قائم ہوں گے۔پیکا ایکٹ کے تحت اتھارٹی سوشل میڈیا صارفین کے تحفظ اورحقوق کو یقینی بنائے گی اور اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن کی مجاز ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی