i پاکستان

مرکزی جلسہ کوئٹہ ہاکی گرائونڈ میں ہوگا، جلسے کیلئے عدالتوں سے بھی اجازت لیں گے،صوبائی صدر داد شاہ کاکڑتازترین

October 06, 2025

پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ ماہ 7 نومبر کو کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی کے صوبائی صدر داد شاہ کاکڑ نے کہا کہ 7 نومبر کو کوئٹہ ہاکی گرائونڈ میں مرکزی جلسہ ہوگا، جلسے کیلئے عدالتوں سے بھی اجازت لیں گے۔داود شاہ کاکڑ نے مزید کہا کہ ملک اور خصوصا بلوچستان کے امن وامان کی صورتحال ہم سب کے سامنے ہے، ہمارے کارکنوں پر دہشتگردی کے مقامات درج کرائے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی