i پاکستان

مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہو گیاتازترین

September 16, 2024

مرغی کا گوشت اور انڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں، مرغی کے گوشت کے نرخ 595 روپے فی کلو مقرر کئے گئے ہیں۔ لاہور انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق زندہ برائلر مرغی اور اس کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اضافے کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 422 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کے نرخ مختلف ہیں، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مرغی کا فی کلو گوشت 720 روپے سے 750 روپے تک ہے۔ انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی درجن قیمت 306 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی