i پاکستان

ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے، فاروق ستارتازترین

February 12, 2025

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ ڈمپر مافیا کی نظر میں کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ دن کے اوقات میں یہ ڈمپر سفاکی کیساتھ سڑکوں پردوڑتے پھرتے ہیں، موٹرسائیکل سوار ہوں یاراہ گیر کسی کو بھی کچل دیتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 3 ڈمپرجلانے کا واقعہ انتظامیہ کی بے حسی پر پیش آیا ہے، جب لوگ سمجھتے ہیں کہ انصاف نہیں ہونا تو پھر ایسے واقعات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی بیحسی دیکھ کرشہری مشتعل ہوکر ردعمل دیتے ہیں، حکومت، حکومت کی پالیسی بنانیوالے، پولیس بے حسی پر آجائیں تو واقعات ہوتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ تشدد کی ہرحال میں مذمت ہونی چاہیے، کراچی کی سڑکیں تباہ حال اور کوئی پرسان حال نہیں ہے، پانی کی قلت ہے اور ایک وقت آئیگا کہ پانی کے لیے فسادات شروع ہوجائیں گے، دسمبرمیں 26 کروڑ گیلن پانی اضافی مل جائیگا، ہماری کوششیں بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی