i پاکستان

مولانا فضل الرحمان کے ساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں، شیخ وقاصتازترین

February 28, 2025

پی ٹی آئی کیمرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اکٹھے چلیں گی توحکومت کو گھر چھوڑ آئیں گے، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر مولانا فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے 26 ویں آئینی ترمیم پرمولانا فضل الرحمان کو قائل نہیں کرسکے، 26 ویں ترمیم پر مولانا سے رابطوں سے ڈرافٹ بہتر ہوگیا، میں سمجھتا ہوں مولانا فضل الرحمان کیساتھ معاملات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا بیان دیکھا ہے، وہ کہہ رہے تھے کہ کچھ لوگ پی ٹی آئی اور جے یو آئی میں فاصلے بڑھانا چاہتے ہیں۔شیخ وقاص نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیرخیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل نہیں ہوسکتی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی